• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی حکومت کا ناپاک چہرہ سامنے آگیا: خالد قدومی

جمعہ 20-04-2018
in حماس
0
0Pala7820
0
SHARES
0
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں حق واپسی مارچ نے پوری دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کے ناپاک چہرے کو بے نقاب کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں واپسی کے حق کے زیرعنواں فلسطینیوں کے مظاہروں کا سلسلہ تیس مارچ یوم الارض سے شروع ہوا ہے جس کو پسپا کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے جاری جرائم میں اب تک تیس سے زائد فلسطینی شہید اور چار ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

تہران میں تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے اس مارچ سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ میں حق واپسی مارچ نے پوری دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کے ناپاک چہرے کو بے نقاب کر دیا۔ انھوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جیالوں نے اپنی شجاعت و بہادری سے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کو حیرت زدہ کر دیا۔

قدومی نے فلسطینی قیدیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی رہائی کو فلسطینیوں کی امنگوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی تقریبا ساڑھے چھے ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے اڑتالیس فلسطینی گذشتہ بیس برس سے قید کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے سینچری ڈیل منصوبے کے مقابلے میں واپسی کے حق کے جاری مارچ اور مظاہروں کے کردار کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کے روز تہران میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی حکومت کا ناپاک چہرہ سامنے آگیا: خالد قدومی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.