مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر کے چیئرمین فواد الخفش نے بتایا کہ رہائی پانے والے حماس کے چاروں کارکنوں کو نابلس میں حوارہ حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔ ان میں جامعہ النجاح کے لیکچرار ڈاکٹر غسان خادل، انجینیر وجیہ ابو عیدہ، سامی العاصی اور زیاد مریش شامل ہیں۔
رہائی کے بعد مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ابو غسان خالد نے بتایا کہ انہیں حوارہ فوجی حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا جہاں ان کے دیگر ساتھیوں کو جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہیں بھی سالم جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم تفتیش کے بعد دوبارہ حوارہ پولیس مرکز لایا گیا جہاں سے کل سوموار کو انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے نابلس شہر میں حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون میں کم سے کم 30 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان میں انسانی حقوق کے مندوبین، اساتذہ، صحافی اور عام شہری شامل تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
