(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیل حق واپسی کی تحریک کو دبانے میں ناکامی پربین القوامی سطح پر خفت اور شرمندگی کا سامنا کررہا ہے، عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کےلئے درندگی پر اترآیا ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےخلاف برسرپیکار تحریک اسلامی جہاد کے رہنما احمد المدلل نے کہا کہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کو اکسانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں، انھوں نے اسرائیلی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کی جانب سے درندگی اور بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ہمیں اپنے لوگوں کے تحفظ کا احساس ہے اور ہم ہر قیمت پر انکا دفاع کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حق واپسی کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے نہتے اور پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں پر براہ راست گولیاں برسائی جاتی ہیں سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو معزور کیا جاچکا ہے لیکن میں یہ واضح کردوں کہ یہ تحریک اب نہیں رکے گی، ہم اس غیر قانونی محاصرے کو ختم کرنے اور اپنی سرزمین قابض صیہونیوں سے واپس لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قابض صیہونیوں کے خلاف فلسطین کی تمام مزاحمتی تحریکیں اور جماعتیں متحد ہیں