• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی انٹیلیجنس حماس کے مجاھدین کی پیشہ ورانہ جنگی مہارت کی معترف

جمعہ 26-09-2014
in حماس
0
plf intelegence
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی ملٹری انٹلیجنس کی  خصوصی یونٹ ”504” میں شامل محققین نے جولائی اور اگست میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ کے دوران فلسطینی مجاھدین کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعترف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ماضی کے برعکس اس بار اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس” کے جنگجوئوں نے جس جنگی مہارت کا ثبوت دیا ہے وہ حیران کن ہے۔

اسرائیل کے ایک معتبر عبرانی اخبار ”یدیعوت احرونوت” نے اپنی ایک تازہ اشاعت میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں کے بیانات پر مبنی ایک رپورٹ میں حماس کے بہادر جانثاروں کی جنگی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ملٹری انٹیلیجنس میں یونٹ نمبر 504 کوئی معمولی یونٹ نہیں بلکہ اس سے وابستہ محقیقین اور تفتیش کار نہ صرف مخبر بھرتی کرتے ہیں بلکہ قیدیوں سے حالت جنگ میں تفتیش بھی کرتے ہیں۔

اخبار نے عبرانی سال نو کے حوالے سے شائع کیے گئے ایک سپلیمنٹ میں فوج کی اور خفیہ اداروں کی جنگی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی ہے اور اس ضمن میں فوجی عہدیداروں اور انٹیلیجنس حکام کے ان بیانات کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں حماس کے جنگجووں کی جنگی مہارت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایک سینیر فوجی تفتیشی افسر کا بیان نقل کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے یہ قطعی گمان نہ تھا کہ فلسطینی مزاحمت کار اس قدر پیشہ ور جنگجو ہوسکتے ہیں۔ ایسے لگ رہا تھا کہ انہوں نے دنیا کے کسی بہترین عسکری مرکز سے جنگی تربیت پائی ہے۔ ہم عموما یہ سوچتے ہیں کہ حماس سے وابستہ جنگجو صرف کینہ پرور قسم کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ان کے پاس سوائے اپنے مذہبی تعلیم کے اور کسی قسم کی تربیت نہیں ہوتی لیکن حالیہ جنگ میں انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین جنگجو بھی ہیں”۔

صہیونی فوجی افسر نے دعویٰ کیا کہ حماس اپنے جنگجووں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ساحل کے قریب مراکز کو استعمال کرتی ہے اور اب باضابطہ طور پر سمندر کی طرف سے کارروائیاں کرنے والے کمانڈوز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کسی اسرائیلی خفیہ ادارے کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی پیشہ وارانہ جنگی مہارت کا پہلا اعتراف نہیں بلکہ صہیونی فوج کے کئی اعلیٰ افسر اس سے قبل بھی اس نوعیت کے اعترافات کرچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.