مرکز اطلاعات فلسیطن کے غزہ میں حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں برازیل میں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مسز روسیف کو مبارک پاد پیش کرنے کے ساتھ برازیل کے فلسطینیوں کے حقوق کے حمایت کے موقف کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ برازیل نے ہمیشہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور مطالبات کی حمایت کی ہے اور گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی جارحیت کے دوران بھی برازیل نے جرات مندانہ موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی تھی۔
حماس نے توقع ظاہر کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈیلما روسیف فلسطینیوں کی حمایت کی پالیسی جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی اور اگست میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے رد عمل میں برازیل نے اپنے ہاں متعین اسرائیل سفیر کو نکال دیا تھا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیل سے جنگی جرائم بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
