• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’چارلی ایبڈو کی خاکوں کی دوبارہ اشاعت ہمدردی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘

جمعرات 15-01-2015
in حماس
0
plf republishing-cartoons
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے فرانسیسی جریدے ’’چارلی ایبڈو‘‘ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک حرکت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جریدے نے پیغمبر اسلام علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرکے نہ صرف کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے بلکہ اقدام اخبار سے ہمدردی کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی جریدے نے کل بدھ کی اشاعت میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی جسارت کی ہے جس کے بعد پوری اسلامی دنیا میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسی اخبار کے پیریس میں قائم دفتر پر پچھلے دنوں مسلح افراد کے حملے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیریس میں مسلمان اور عرب رہ نمائوں کی موجودگی میں ھادی بشر صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں پر مبنی تصاویری پوسٹر اٹھانے اور چارلی ہیبڈو کے سرورق پرپیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے کا اقدام فرانس سے ہمدردی کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیریس کے امن ملین مارچ میں سب سے زیادہ فائدہ گستاخ اخبار کے مالکان کو ہی ہوا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس اخبار نے متعدد مرتبہ پیغمبر اسلام کی کھلی توہین کرتے ہوئے مشاعر اسلام کا بھی مذاق اڑایا تھا۔

فرانسیسی جریدے نے ہمدردی کرنے والوں کے جذبات سے ناجائز فایدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کی ایک بار پھرتوہین کی ناپاکک کوشش کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔ یہ ایک نسل پرستانہ اور قابل نفرت اقدام ہے جس کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.