• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

واپسی مارچ نے اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملادیا ہے: حماس رہنما

ہفتہ 30-06-2018
in حماس
0
0Pala6077
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مسلسل 14 ہفتوں سے حق واپسی کے لیے فلسطینی قوم کے احتجاج نے ثابت کیا ہے کہ طاقت کے استعمال کا سامنا کرنے کے باوجود فلسطینی قوم صیہونیوں سے خوف زدہ نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں کا احتجاج وطن کی آزادی کا نقشہ مرتب کرنے اور دنیا بھرمیں موجود فلسطینیوں کو باہم مربوط کرنے کا موجب بنا ہے۔ فلسطینی قوم نے مسلسل چودہ ہفتے احتجاج جاری رکھ کر اپنے حق واپسی پر کسی قسم کی سودے بازی کو قبول نہ کرنے کا واضح پیغام دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں ہونے والے حق واپسی مظاہروں نے اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں کو ایک لڑی میں پرودیا ہے۔ ان مظاہروں کی بدولت فلسطینی قوم میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہوئی اور حق خود ارادیت کے حصول کے جذبے اور لگن میں اور بھی اضافہ ہوا ہے۔

حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے فلسطینی قوم کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی مگر اس کے باوجود فلسطینیوں نے احتجاج کا سلسلہ ترک نہیں کیا۔ سینے پر گولیاں کھا کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ ہم طاقت کے استعمال سے خائف نہیں۔ اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.