• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نصر جرار قوم کا ہیرو ہے، اس کے قتل کا بدلہ لیں گے: حماس

منگل 06-02-2018
in حماس
0
0Pala10111
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان مجاھد احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ شہید جرار پوری فلسطینی قوم کا ہیرو ہے۔ اس کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لیاجائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار نے دشمن کی سفاکیت کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنا خون قوم کی آزادی، عزت وناموس اور مقدسات کے دفاع کے لیے پیش کیا ہے۔ حماس شہید کی اس قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز شہید احمد نصر الجرار کو جنین شہر میں طویل مقابلے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد نصر جرار ایک صیہونی آباد ربی کے قتل سمیت کئی دوسری مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

حماس نے نوجوان کارکن اور حماس کے مجاھد کمانڈر احمد نصر الجرار کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم کی نوجوان نسل صیہونی ریاست کے جرائم کوکسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن نے احمد جرار کو اپنے سامنے جھکانے کے مذموم کوشش کی مگر اس نے دشمن کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بہادری سے لڑنے اور جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔

حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ دشمن  جتنا مرضی طاقت کا وحشیانہ استعمال کرے مگر وہ فلسطینی کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ شہید احمد نصر جرار جیسے نوجوان پیدا ہوتے رہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.