• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نئے مذاکرات نہیں، طے شدہ امور پر عمل درآمد کرائیں گے : ابو مرزوق

جمعرات 19-07-2018
in حماس
0
0Pala6832
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حال ہی میں مصر کے دورے کے دوران جماعت کے وفد اور مصری قیادت میں فلسطینیوں میں مصالحت کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مصری حکام نے فلسطینی دھڑوں میں صلح کے لیے مثبت تجاویز پیش کیں۔ حماس نے انہیں قبول کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے’وفا‘ سے بات کرتے ہوئے ابو مرزوق نے کہا کہ مصری قیادت کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی گئیں وہ قابل عمل ہیں اور حماس نے انہیں قبول کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصالحتی عمل کے لیے از سر نو مذاکرات نہیں کیے جائیں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ امور پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی دھڑے سنہ 2011ء کے قاہرہ مصالحتی سمجھوتے کو قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تجاویز پرعمل درآمد کے لیے ٹائم فریم مقرر کیاجائے گا۔ مصالحتی عمل کا آغاز غزہ پر عائد کردہ فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے خاتمے سے ہوگا۔ اس کے بعد  فلسطینی وزراء کو غزہ میں اپنی حکومتی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین میں ایک نئی قومی حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت شروع کی جائے گی۔

حماس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں غیر مشروط مصالحت کی حامی ہے اور پہلے سے طے پائے مصالحتی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے پورے عزم اور ارادے کے ساتھ کام کررہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحریک فتح بھی اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی خدمت کے لیے مصالحت کے عمل میں سنجیدگی کے ساتھ شامل ہوگی۔

ابو مرزوق نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مصالحتی عمل تعطل کا شکار رہے گا۔  فلسطینی اتھارٹی کو پچھلی حکومت کے دور میں غزہ میں بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے مالی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے ملازمین کے حوالے سے حماس کے مطالبے کے مطابق عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد جماعت غزہ میں ٹیکسوں کا شعبہ فلسطینی حکومت کے سپرد کردے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixMatrixpalestinenebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.