• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مفاہمت کے لیے پہل کرکے حماس نے فلسطینی عوام کے دل جیت لیے

پیر 18-09-2017
in حماس
0
0Pala8616
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قائم کی گئی عبوری انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے پرعوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے ٰ غیرمعمولی تحسین کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے کے فوری بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ’شکریہ حماس‘ ہیش ٹیگ ٹاپ پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا پر عوام الناس نے حماس کے اقدام کو قومی مصالحت کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تمام فلسطینی تنظیموں بالخصوص تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کی مفاہمتی مساعی کا مثبت جواب دے۔

ٹوئٹر پرہزاروں شہریوں نے ’شکریہ حماس ہیش ٹیگ‘ کو پسند اور شیئر کیا ہے۔ کارکنوں نے حماس کی جانب سے غزہ کے عوام کی خدمت کرنے اور قومی مفاہمت کے لیے انتظامی کمیٹی سبکدوش ہونے کے اقدام کی غیرمعمولی تحسین کی ہے۔

ہزاروں ٹویٹس میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے قومی مفاہمت کے لیے پہل کیے جانے کے بعد اب مفاہمتی مساعی کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری تحریک فتح پر عائد ہوتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ تحریک فتح اور صدر محمود عباس حماس کی اس پیشکش کا کس حد تک مثبت جواب دیتے ہیں اور قومی مصالحت کے لیے آگے آتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنی زیرنگرانی قائم کردہ عبوری انتظامی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے رام اللہ میں قائم قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنھبالنے کی دعوت دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.