• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری وفد کی غزہ آمد، ھنیہ سمیت حماس کی قیادت سے ملاقات

پیر 02-10-2017
in حماس
0
0Pala8757
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے سیکیورٹی حکام کے وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری سیکیورٹی وفد آج غزہ کی پٹی میں انتظامی اختیارات قومی حکومت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ مصری حکام کا اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ روز رفح گذرگاہ سے براہ راست غزہ پہنچا جہاں انہوں نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حماس کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار بھی موجود تھے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے مصری وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مصری حکام کا وفد فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کی جانے والی قاہرہ کی مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے غزہ پہنچا ہے۔

حماس کی قیادت اور مصری انٹیلی جنس حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی مجموعی صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل، قومی مفاہمت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں اور ان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والے مصری وفد میں اسرائیل کے ہاں تعینات مصری سفیر حازم خیریت، ڈاریکٹر اطلاعات برائے فلسطینی امور محمد المقادمہ میجر جنرل ھمام ابوزید اور جنرل سامح کامل شامل تھے۔

فلسطینی سیکرٹری داخلہ میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے بتایا کہ مصری وفد کی آمد کے موقع پر مہمانوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے گئے ہیں۔ غزہ پہنچنے پر مصری وفد کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.