• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصرکی جانب سے باضابطہ مذاکرات کی دعوت نہیں ملی:حماس

جمعہ 02-12-2016
in حماس
0
0Pala5214
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ مصرکی طرف سے باضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت نہیں ملی تاہم انہیں توقع ہے کہ جلد ہی مصری قیادت اس حوالے سے کوئی مؤثر فیصلہ کرے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ ابھی تک انہیں برادر عرب ملک مصر کی طرف سے مذاکرات کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔ اس حوالے سے جتنی بھی خبریں آرہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل رضوان نے کہا کہ مصرکی جانب سے دو طرفہ مذاکرات شروع شروع کرنے کی خواہش کا اظہار اور فلسطینیوں کےمابین مفاہمت کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسماعیل رضوان نے کہا کہ حماس غزہ کی پٹی سے متعلق مصری ویژن کا خیر مقدم کرتی ہے اور رفح گذرگاہ کو کھولے جانے کی کوششوں اور غزہ کی پٹی پر عائد پابندیوں میں نرمی کی کوششوں کوسراہتی ہے۔ فلسطینی قوم کو اس بات پر اطمیان اور خوشی ہے کہ مصری قیادت نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات اور ضروریات کو سمجھا ہے۔

فلسطین میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے قاہرہ کے کردار پربات کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ  مصر فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ قومی مفاہمت کے لیے حماس اور مصر کی کوششوں میں تعاون کریں۔

اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ قومی مفاہمت کی کنجی محمود عباس کے ہاتھ میں ہے۔ توقع ہے کہ تحریک فتح کی قیادت قومی سیاسی شراکت کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی سستی اور ڈھیل کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.