• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجدالاقصی کے لمحہ بہ لحمہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ آپریشنل مرکز کا قیام

پیر 24-07-2017
in حماس
0
0Pala7979
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی اور قدس کے حالات پر نظر رکھنے کے لئے مشترکہ آپریشنل مرکز تشکیل دینے کی خبر دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے حالات پر نظر رکھنے کے لئے ایک مشترکہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کو قدس اور مسجد الاقصی میں جرائم جاری رکھنے پر متنبہ بھی کیا گیا۔ تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسماعیل رضوان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی گروہ، صیہونی حکومت کو قدس اور مسجد الاقصی کے خلاف مذموم منصوبوں پر عمل درآمد کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور صیہونی حکومت کے جرائم اور اقدامات، ملت فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔

درایں اثنا فلسطینی مزاحمتی و استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی غرض سے منگل کو شہر غزہ کے گمنام سپاہی نامی اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے اور دھرنے میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی۔

صیہونی حکومت نے چودہ جولائی سے سولہ جولائی تک نمازیوں پر مسجد الاقصی کے دروازے بند کر دیئے اور اسے کھولنے کے بعد بھی مسجد میں داخل ہونے والے نمازیوں کی تلاشی کے لئے مخصوص گیٹ نصب کر رکھے ہیں- یہ اقدام فلسطینیوں کے شدید احتجاج کا باعث بنا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں آٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.