فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ’یکجہتی فلسطین کانفرنس‘سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست عالمی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے ہرطرح کی سازشیں کررہا ہے۔ فلسطینی قوم کے نمائندہ گروپوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر مسئلہ فلسطینی کو عالمی اداروں میں مؤثر طریقے سے اٹھانا چاہیے تاکہ صہیونی ریاست کو عالمی اداروں میں نکیل ڈالی جاسکے۔
قطر میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ اس طرح کی تمام سرگرمیاں مسئلہ فلسطین کو پوری امت کے قلب میں زندہ کرنے اور مسئلے کے حل کی مساعی میں ایک نئی روح پھونکنے کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ مادی اور معنوی اعتبار سے عالم اسلام کو فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنا چاہیے۔
خالد مشعل نے قطر سمیت دوسرے عرب ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد پر مبنی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص عرب اور مسلمان ممالک کے نوجوان قبلہ اوّل کے دفاع ،غزہ کے محصورین کی امداد ار فلسطینی قوم کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کی مہمات کا ہراوّل دستہ ہیں۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ علاقائی اور گرما گرم عالمی تنازعات کے علی الرغم مسئلہ فلسطین پوری امت کے دل میں زندہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ فلسطین اور القدس کا عالم اسلام میں افضل ترین مقام ومرتبہ ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ ایک عرب اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اپنی تمام تر توجہ اور ترجیحات قبلہ اوّل کے لیے وقف کرنا چاہئیں کیونکہ فلسطین پوری مسلم امہ کے دل میں بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اپنی مضبوط مگر جھوٹ پرمبنی عالمی لابی کے سہارے بین الاقوامی دنیا میں اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش کر رہا ہے۔ عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ اور سیاسی و سماجی ادارے مل کر صہیونی ریاست کی سازشوں کے سامنے رکاوٹ پیدا کریں اور مسئلہ فلسطین کو عالمی اداروں میں مؤثر طریقے سے اٹھائیں۔