• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی مسائل کے حل اور یکجہتی کے لیے جدید اسلوب اختیار کیا جائے: خالد مشعل

بدھ 19-09-2018
in حماس
0
0Pala6803
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ذمہ داری اور امید بڑے بڑے چیلنجز اور پچیدہ مسائل کا جرات مندانہ حل اہم اصول ہیں۔ قضیہ فلسطین کے لیے حماس جدید اسلوب کو اپناتے ہوئے امید، جرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم صمیم پر قائم ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے 30 یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے ٹییلیفونک خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لیے خود کو جدید وسائل سے آگاہ رکھے۔ قومی یکجہتی کے قیام اور دیرینہ قومی مسائل کے حل کے لیے جدید اسلوب اپنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو درپیش بحرانوں کے حل کے روایتی انداز فکر سے ہٹ کر کام زیادہ موثر اور نتیجہ خیز ہوسکتا ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ قضیہ فلسطین کو بدنام کرنے اور فلسطینی قومی پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے طرح طرح کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کو بھی اپنے کردار کے بارے میں نظر ثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے قضیہ فلسطین کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے۔ غزہ وطن عزیز فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے الگ سے کوئی علاقہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی اور سلب کردہ تمام حقوق صرف مسلح جہاد اور مزاحمت سے ممکن ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.