• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی فیصلوں میں پوری فلسطینی قیادت کو شامل کیا جائے: ابو مرزوق

پیر 12-03-2018
in حماس
0
0Pala6062
0
SHARES
1
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قومی سیاسی شراکت کے لیے تین اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ پہلا مطالبات تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل کونسل کا اجلاس بلانا، دوسرا مطالبہ غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد پابندیاں ختم کرنا اور تیسرا قومی نوعیت کے تمام فیصلوں میں پوری فلسطینی قیادت کو شامل کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا کہ حماس ایک ایسی قومی سیاسی شراکت کی خواہاں ہے جس کا پہلا قدم فلسطین نیشنل کا متفقہ اجلاس بلائے جانے سے ہوگا۔ موجودہ اور آئینی طورپر سبکدوش ہونے والی نیشنل کونسل کے اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ ایک بیان میں موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ انتظامی اور اسقبالیہ کمیٹی نے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے اہم سنگ میل طے کیا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قومی قیادت کو نظرانداز کرکے آمرانہ فیصلوں کے لیے مسترد شدہ قومی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان واپس لینا ہوگا۔

خیال رہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے 30 اپریل کو فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم فلسطین کی دو بڑی جماعتوں حماس اور اسلامی جہاد نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس مسترد کردیا ہے۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ فلسطین میں قومی نوعیت کے فیصلوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو اختیارات کی تقسیم اور اتفاق رائے کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی  سیاسی مخالفین کو تنہا کرنے اور انہیں اہم فیصلوں میں شامل کرنے کے بجائے آمرانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.