• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قاہرہ میں حماس اور مصری حکومت کے درمیان جامع مذاکرات اختتام پذیر

ہفتہ 14-07-2018
in حماس
0
0Pala11492
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا وفد مصر کے سرکاری دورے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ حماس کی قیادت کا کہنا ہے کہ مصری قیادت کے ساتھ تمام حل طلب امور پر جامع مذاکرات کیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رُکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اور مصری قیادت کے درمیان ملاقاتیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ مصری انٹیلی جنس حکام اور دیگر قیادت سے ملاقات میں غزہ کی پٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مصری قیادت کے ساتھ ملاقات کو اہمیت کی حامل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ حماس اور مصر کے درمیان ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد  بدھ کے روز مصر کی دعوت پر قاہرہ پہنچا تھا۔ وفد کی قیادت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کررہے تھے۔ اس کے علاوہ وفد میں خلیل الحیہ، موسیٰ ابو مرزوق، حسام بدران، عزت الرشق اور روحی مشتہی شامل تھے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کے مطابق حماس اور مصری قیادت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں فلسطین اور عرب امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ وہ حماس اور فتح کے درمیان تعطل کا شکار مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس موقع پرفتح کا ایک وفد بھی قاہرہ میں ہے تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.