غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اور مصری دونوں برادر اقوام ہیں اور دونوں کا مستقبل اور منزل ایک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو مصر کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار القسام بریگیڈ کے ایک سینیر اسیر رکن حازم حسنین کی والدہ کے جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر فلسطینی قوم کی منزل ایک ہے اور دونوں اقوام کے مفادات اور مقاصد مشترک ہیں۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مصر کی طرف سے خوش خبری اور ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں۔ مصر فلسطینی شہریوں کا دوسرا گھر ہے۔Â ہمارے شہریوں نے مصر میں شادیاں کر رکھی ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اسیران کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی اللہ حازم حسنین سمیت اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود تمام فلسطینیوں کی جلد رہائی کا اہتمام کرے۔
