• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی سائنسدان فادی البطش کے خون ناحق کا اسرائیل ذمہ دار ہے: اسماعیل ھنیہ

اتوار 22-04-2018
in حماس
0
0Pala6892
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ملائیشیا میں نامعلوم افراد کے حملے میں مارے جانے والے فلسطینی سائنسدان اور پروفیسر کے قتل کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست اور اس کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے ’موساد‘ پر عائد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پروفیسر البطش کا اور کوئی دشمن نہیں ہوسکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پروفیسر انجینیر فادی البطش نے ملک اور قوم کے لیے قابل قدرخدمات انجام دیں۔ وہ ایک ہی وقت میں سائنس، علم دعوت اور ایمان کے پیکر تھے۔ انہوں نے اپنے علم کی روشنی سے قضیہ فلسطین، قوم اور پوری امت کی خدمت کی۔ ان کی شہادت فلسطینی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ جماعت کا ایک وفد ملائیشیا پہنچ چکا ہے جو ملائیشن قیادت سے ملاقاتوں کے دوران اس واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

ھنیہ نے کہا کہ فادی البطش پہلے عرب سائنسدان تھے جنہوں نے سائنس اور کائنات کی معرفت کے حوالے سے ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔

ان کے قتل سے فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ عرب اور اسلامی دنیا ایک با صلاحیت سائنسدان سے محروم کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو ہفتے کو علی الصباح کولالمپور میں نماز فجر کے وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

ان کے خاندان نے بھی اس قتل کی ذمہ داری اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ پرعائد کی ہے۔

حماس نے ملائیشیا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے کی جامع تحقیقات کرکے اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے اور انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔

اسماعیل ھنیہ غزہ میں شہید فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر البطش کے گھرگئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.