• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے عوام نے ثابت کیا کہ فلسطینی ناقابل شکست قوم ہیں: ھنیہ

اتوار 19-02-2017
in حماس
0
0Pala6133
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام نے صہیونی دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی تمام جنگجوں بالخصوص  سنہ 2014ء میں مسلط کی گئی جنگ کا پوری بہادری، جرات، عزم، حوصلے اور شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار ’حماس‘ کے ایک دیرینہ رہنما اور جماعت کے رکن یوسف مہاوش کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ سرکردہ فلسطینی عالم الشیخ یوسف مہاوش گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن بار بار غزہ کے عوام پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے یہاں کے عوام کے حوصلوں اور عزم کو آزماتا ہے۔ مگر ہر بار فلسطینی قوم دشمن کے خلاف پوری بے جگری سے لڑتی اور دشمن کا ہرمحاذ پر پوری جرات اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرمناک شکست صہیون دشمن کا مقدرہے، دشمن کو اندازہ ہوگیا ہے کہ فلسطینی قوم ناقابل شکست ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے دیرینہ رہنما الشیخ یوسف مھاوش کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ الشیخ مھاوش کا خلا پرنہیں ہوسکے گا۔ فلسطینی قوم اور حماس ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ نماز جنازہ میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر، حماس کے سیاسی شعبے کے اکان خلیل الحیہ، ڈاکٹر محمود الزھار، روحی مشتھی، ارکان پارلیمنٹ، حماس اور تحریک فتح کی مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے زندگی کے آخری لمحے تک فلسطینی قوم کے مربی اور شفیق رہنما کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فلسطینی قوم کو شجاعت، بہادری، عزم و استقلال کا درس دیا اور خود بھی پوری زندگی ان اخلاقی خوبیوں کا عملی نمونہ رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے عوام نے ثابت کیا کہ فلسطینی ناقابل شکست قوم ہیں: ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.