• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے خلاف سازشیں کرنے والے خود پھنس گئے:ھنیہ

ہفتہ 22-04-2017
in حماس
0
0Pala6892
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے خود تنگی کا شکار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود فلسطینی اسیران کی رہائی کی منزل زیادہ دور نہیں رہی۔ القسام کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کو جلد بےنقاب کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی مسجد تقویٰ کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصرکی اپنی حالات ابتر ہوچکی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور کہا کہ اسیران کو بتا دو کہ ان کی آزادی کی منزل زیاد دور نہیں رہی۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی طرف سے اپنے حقوق کے لیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال کامیاب ہوگی اور دشمن کو ان کے حقوق اور مطالبات کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

القسام کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کے بارے میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کے سیکیورٹی اداروں نے فقہا کے قاتلوں کا پتا چلا لیا ہے۔ جلد ہی انہیں قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایک دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرنے والے خود مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے حالات ان سے بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے حماس ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے خلاف سازشیں کرنے والے خود پھنس گئے:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.