• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی پٹی پر پابندیاں سنگین انسانی اور جنگی جرم ہے: حماس

بدھ 19-03-2014
in حماس
0
plf gaza line
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مصر اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے معاشی محاصرے اور شہرکی ناکہ بندی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں سنگین نوعیت کا جرم اور معصوم شہریوں پر مظالم ڈھانے کےمترادف ہے۔

 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیل نے پچھلے آٹھ سال سے غزہ کی پٹی کی گیس، بجلی، ایندھن اور بنیادی ضرورت کی ہر چیز پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

محصورین غزہ پر پابندیوں کے نفاذ میں اب صہیونی حکومت کے ساتھ مصر بھی شامل ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ادویہ کی شدید قلت ہے اور ہزاروں مریض بیرون ملک علاج کے لیے سفرکرنا چاہتے ہیں لیکن مصر نے فلسطینیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کر کے سنگین نوعیت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر پابندیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اور دنیا کا کوئی قانون اور ضابطہ اس کا جواز فراہم نہیں کر سکتا ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو بھوک اور ننگ میں مبتلا کرنا صہیونیوں کا شیوہ تو ہو سکتا ہے لیکن مصر سے اس طرح کے مظالم کی ہرگز توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پابندیوں کے باعث ہونے والی اموات کی ذمہ داری مصر اور صہیونی ریاست دونوں پرعائد ہوتی ہے۔ معاشی محاصرہ سنگین جنگی جرم ہے وہ چاہے جس کی جانب سے بھی کیا جائے۔

حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادویہ کی بڑھتی قلت اور اس کے منفی اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے عالم اسلام، عرب ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیڑھ ملین سے زائد آبادی کو محاصرے سے نکالنے میں مدد فراہم کریں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.