• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر پابندیاں، عباس ’صدی کی ڈیل‘ کو آگے بڑھا رہے ہیں: حازم قاسم

جمعرات 28-06-2018
in حماس
0
0Pala11367
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ  پر پابندیوں کے ذریعے امریکی امن اسکیم ’صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے نام نہاد سازشی امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور صدر عباس اور ان کی انتظامیہ صدی کی ڈیل کے نفاذ کے لیے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر انتقامی پابندیاں صدی کی ڈیل کو عملا نافذ کرنے کی کوششوں کے مترادف ہے۔ محمود عباس اور ان کی انتظامیہ قوم کے حقوق کی حامی ہے تو اسے غزہ پر انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل صدی کی ڈیل کے ذریعے غزہ کو فلسطین کے دوسرے علاقوں اور غرب اردن سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ محمود عباس بھی غزہ کی پٹی پر پابندیوں کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ غزہ فلسطین سے باہر الگ علاقہ ہے۔ اس طرح وہ امریکا اور اسرائیل ہی کے منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

حازم قاسم نے فلسطینی اتھارٹی پر قومی مفاہمتی عمل میں تعطل پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی امرانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے اور قومی نوعیت کے فیصلوں کے حوالے سے دیگر فلسطینی قوتوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور امریکا صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں یکجہتی کا فقدان اسرائیل اور امریکا کے مفاد میں ہے اور فلسطینی اتھارٹی بھی اس حوالے سے قصور وار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر پابندیاں، عباس ’صدی کی ڈیل‘ کو آگے بڑھا رہے ہیں: حازم قاسم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.