اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست کے مہینوں کے درمیان 51 روز تک غزہ کی پٹی میں جاری رہنے والی صہیونی فوج کی وحشیانہ جنگ میں مجاھدین نے بھی حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کیں اور دشمن کو سرپرائز دیے ہیں۔ ان کامیابیوں کے بارے میں قوم کو جلد آگاہ کریں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام کے ابو حمزہ نامی ایک ترجمان نے جمعہ کی شام بتایا کہ ’’العصف الماکول‘‘ (کھایا ہوا بھوسا) نامی اس معرکے میں مجاھدین نے دشمن کو کئی مقامات پر اپنی طاقت اور جرات سے حیرت زدہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے کہ مجاھدین نے اپنی مزاحمتی اور دفاعی صلاحیت سے دشمن کو فلسطینیوں کی مرضی کے مطابق جنگ بندی پر مجبور کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ ارض فلسطین کی اراضی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کا علم اس وقت تھامے رکھیں گے جب تک کہ فلسطین کے چپے چپے سے غاصب صہیونیوں کے ناجائز قبضے کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
