• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی حکومت کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: حماس

منگل 11-10-2016
in حماس
0
0Pala4658
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس تحریک کے سینیئر رکن محمود الزہار نے صیہونی حکومت کو کسی بھی قسم کے وحشیانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمود الزہار نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونی ایک نئی جنگ کے درپے ہیں تو انہیں جان لینا چاہئے کہ فلسطینی مزاحمت بھی جنگ کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے غزہ کے خلاف صیہونی وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین کی دھمکیوں کو بھی تشہیراتی مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ بیان غزہ پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے جاری ہوا ہے۔

حماس تحریک کے سیاسی رکن نے کہا کہ صیہونی حکومت کا وزیر جنگ صیہونیوں کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ غزہ میں موجود مزاحمتی فورسز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوا ہے۔ محمود الزہار نے کہا کہ اگر غزہ پٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ہزاروں صیہونی آبادکار علاقے سے فرار کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے لہذا صیہونی حکومت انہیں اطمینان دلانا چاہتی ہے کہ کسی بھی نئی جنگ سے گریز کیا جائے گا۔

محمود الزہار نے غرب اردن اور غزہ پٹی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس تحریک مختلف فلسطینی گروہوں اور شخصیتوں سے مذاکرات کرنے کے بعد اس بارے میں مناسب فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی ہائی کورٹ نے جو محمود عباس کی انتظامیہ سے وابستہ ہے، حماس تحریک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے اعلان کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات صرف غرب اردن میں منعقد کئے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حکومت کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.