غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت لبنان میں اپنے ایک سرکردہ رہنما پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے لبنانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روز قبل صیدا شہر میں ایک کار بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں حماس رہنما محمد حمدان کے زخمی ہونے کے واقعے کی باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ حماس اس واقعے کی تحقیقات کے لیے لبنانی حکام کے ساتھ مل کام کررہی ہے۔ادھر حماس کے ایک سرکردہ وفدنے گذشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے رکن بھیہ الحریری سے ملاقات کی اور صیداء دھماکے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت نے صیداء میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہم محمد حمدان پر قاتلانہ حملوں میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لبنان کے دارالحکومت کے قریب صیدا میں ایک کار بم دھماکے نتیجے میں حماس رہنما محمد حمدان زخمی ہوگئے تھے۔ حماس نے اس مجرمانہ واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی ہے اور کہا ہے کہ صیہونی دشمن ایک سازش کے تحتÂ بیرون ملک حماس کے رہنماؤں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
