رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی جانب سے تنظیم کے دیرینہ رکن اور تیونس سے تعلق رکھنے والے القسام کمانڈر محمد الزواری شہید کی خدمات کو ایک بار پھر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے شہید الزواری کی یاد میں غزہ کے علاقے رفح میں ایک یادگار قائم کی گئی ہے۔ شہید الزواری کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک Â پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ شہید مجاھد الزوری نے فلسطینی مجاھدین کے لیے جو شاندار خدمات انجام دی ہیں وہ تا قیامت یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی خدمات فلسطین کے آسمان اور مسجد اقصیٰ المبارک کی دیواروں پر فنگر پرنٹ کی طرح راسخ رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ تیونس سے تعلق رکھنے والے القسام مجاھد محمد الزواری نے القسام بریگیڈ کے لیے Â ڈرون طیارے ایجاد کیے اور وہ بیرون ملک رہ کرفلسطینی قوم کی خدمت انجام دیتے رہے۔ انہوں نے اپنی عظیم الشان ایجادات سے نہ صرف فلسطینی اور تیونس قوم کا سر فخر سے بلندکیا بلکہ سنہ 2014ء میں ان کی ایجادات سے صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ میں دشمن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ تیونس کے ایک سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کو 15 دسمبر کو تیونس کے شہر الصفاقس میں نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید الصفاقس جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا اہم رکن اور جماعت کا ابابیل ڈورن طیاروں کا خالق ہے۔ اسے صہیونی ریاست کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے ایجنٹوں نے شہید کیا ہے۔
الزواری کے تیار کردہ ڈرون طیارے حماس نے سنہ 2014ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے خلاف جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیے تھے اور یہ طیارے غزہ سے بیت المقدس تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ بعد ازاں ڈرون طیاروں کو مزید اپ گریڈ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی صلاحیت اور استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔