• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سیاسی بحران نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل ایک کھوکھلی ریاست ہے: برھوم

بدھ 10-12-2014
in حماس
0
plf faildstate
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے حکمراں اتحاد میں اختلافات کے بعد نوبت فوری طور پر وسط مدتی انتخابات تک پہنچنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل ایک کھوکھلی ریاست ہے جو اندر سے بالکل خالی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کا زوال اور سیاسی جماعتوں میں انتشار رواں سال غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ میں فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی حکمت عملی کامیاب رہی اور اسرائیلی حکومت کو ایک ایسی الجھن میں ڈال دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زوال کا شکار ہوگئی۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی ریاست کے حکمراں اتحاد میں اختلافات کے بعد جس انداز میں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کی مخالفت کی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل میں جمہوری سیاست نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ہر جماعت اپنی من مانی کرنا چاہتی ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے لیے کوئی بھی اسرائیلی سیاسی جماعت فائدہ مند نہیں ہوسکتی ہے۔ تمام صہیونی سیاسی گروپ ایک ہی کھوٹے سکے کے رخ ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.