• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کی تین سال بعد سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض آمد

جمعرات 16-07-2015
in حماس
0
plf visit-after-3years
0
SHARES
4
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل تین سال بعد  دو روزہ سعودی عرب کے خصوصی دورے پراعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ کل بدھ کو ریاض پہنچے ہیں جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل کی قیادت میں حماس کے وفد نے ریاض آمد کے بعد اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی جن میں دو طرفہ تعاون بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

خالد مشعل اس سے قبل جون 2012 ء کو سعودی عرب کے دورے پرآئے تھے۔ تب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز تھے۔ شاہ سلمان کے زمان حکومت سنھبالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سعودی عرب کا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب فلسطینی تنظیموں بالخصوص حماس اور الفتح کے درمیان قومی مفاہمت کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ سنہ 2007 ء میں حماس اور فتح کی قیادت نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کی نگرانی میں مصالحی مذاکرات کیے تھے جس کے بعد دونوں جماعتوں نے "میثاق مکہ” کے نام سے ایک مفاہمتی فارمولے پراتفاق کیا تھا۔

پچھلے کچھ عرصے سے ذرائع ابلاغ میں خالد مشعل کے دورہ سعودی عرب کی خبریں آتی رہی ہیں۔ حماس کی جانب سے بھی مختلف مواقع پرجماعت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے۔ حماس نے عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے مصالحتی کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ خاص طورپر مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی عرب قوتوں کے درمیان مفاہمتی کوششوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا جاتا ہے۔

مبصرین کے خیال میں خالد مشعل کا دورہ سعودی عرب دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ سعودی عرب میں قیادت کی تبدیلی کے بعد حماس اور ریاض کے درمیان قربت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.