• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کا کامیاب دورہ ماسکو اختتام پذیر

جمعہ 22-09-2017
in حماس
0
0Pala8662
0
SHARES
5
VIEWS

ماسکو – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اپنا روس کا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد حماس کا وفد روس سے واپس روانہ ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹرمُوسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد 18 ستمبر کو روس کی دعوت پر ماسکو پہنچا تھا۔

حماس کے وفد نے اپنے دورہ روس کے دوران روس کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب میخائل بوگدانوف، نائب وزیرخارجہ  الیکذنڈر نیکلایوفوٹچروڈاکوف اور مسز سٹیبین یلینا سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد اور روسی عہدیداروں کے درمیان تین گھنٹے طویل بات چیت جاری رہی۔ بات چیت میں حال ہی میں قاہرہ میں حماس کی طرف سے قومی ماہمت کے اعلان، انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی وفد نے اپنے دورہ روس کے دوران حکومتی عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات، غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی صہیونی آباد کاری اور مسلمانوں کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی آئے روز ہونے والی بے حرمتی پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ماسکو بھی فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے وفد کا کامیاب دورہ ماسکو اختتام پذیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.