فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قاہرہ کے دورے پرآیا حماس وفد مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔
حماس کا وفد 30 جولائی کو مصر کے دورے پر قاہرہ آیا تھا۔ اس دورے کا مقصد مصر کی زیرنگرانی فلسطینیوں کے درمیان جاری مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانا تھا۔ خیال رہے کہ حماس کا وفد حال ہی میں مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچا تھا۔ اس وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، حسام بدران، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل تھے۔
حماس کا وفد 30 جولائی کو مصر کے دورے پر قاہرہ آیا تھا۔ اس دورے کا مقصد مصر کی زیرنگرانی فلسطینیوں کے درمیان جاری مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانا تھا۔
حماس کے وفد کا غزہ پہنچنے پر جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔