• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’حماس‘ کی جمہوریت پسندی باعث فخر ہے:اسماعیل ھنیہ، یحییٰ السنوار

منگل 21-02-2017
in حماس
0
0Pala6159
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ اور غزہ کی پٹی میں حماس کے نو منتخب صدر یحییٰ السنوار نے غزہ میں پارٹی انتخابات کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ایک جمہوریت پسند جماعت ہے اور اس کی جمہوریت پسندی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں نئی قیادت کے انتخاب کے بعد ذمہ داریوں کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ اور یحییٰ السنوار نے کہا کہ حماس شورائیت اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ حماس کی مرکزی قیادت سے لے کراس کے تمام ذیلی اداروں اور تنظیموں میں جمہوری روایات اور شورائیت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کے لیے حماس کی نئی قیادت کے چناؤ کے بعد انہیں ذمہ داریاں سونپے جانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ اور یحییٰ السنوار نے جماعتی ذمہ داریاں غزہ کی پٹی میں نو منتخب قیادت کو سونپنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے جماعت میں اخوت اور بھائی چارے کے ماحول کو عام کرنے اور انتخابی قواعد کی پاسداری کے ساتھ ساتھ جمہوری اور شورائی طریقہ کار کو اپنانے سے اتفاق کیا۔

اسماعیل ھنیہ اور السنوار نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جماعت کے اندرونی انتخابات مکمل شفاف انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔ ان انتخابات نے ایک بار پھر سے ثابت کیا ہے کہ حماس اپنے بنیادی اصولوں، جمہوری روایات اور قومی مطالبات پر مکمل طور پر کار بند ہے۔

حماس رہنماؤں کاکہنا ہے کہ جماعتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے کارکنان اور رہنماؤں کو یہ بات ذہن نشین کرائی گئی ہے کہ ان کے کردار اور خدمات، تجربے اور مہارت  ہمہ وقت فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.