• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا عالمی اداروں سے رفح میں اسپتال کے قیام کا مطالبہ

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf demand-hospital
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی غزہ میں مصر کی سرحد سے متصل علاقے رفح میں ایک بڑے اسپتال کے قیام میں مدد کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح کے عوام سنگین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے عالمی برادری دل کھول کرامداد فراہم کرے۔ انہوں نے عالمی امدادی اداروں سے اپیل کی کہ وہ رفح میں وہاں کی مقامی آبادی کی صحت کی بنیادی ضرورت کے پیش نظر استپال کےقیام میں فلسطینی حکومت کی مدد کریں۔

ابو زھری کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پچاس روز تک غزہ پر اسرائیل کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے دوران رفح کے 162 شہری شہید ہوگئے تھے۔ شہداء میں نصف زخمی تھے جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کرگئے۔ اگر رفح میں اسپتال ہوتا تو زخمیوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

خیال رہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسپتال کی عدم موجودگی کے باعث وہاں کے ہزاروں شہریوں کو دوسرے علاقوں میں صحت کی سہولیات کے لیے جانا پڑتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.