• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’حماس وفد کے دورہ ایران پر سعودی عرب کو کوئی اعتراض نہیں‘

جمعہ 19-12-2014
in حماس
0
plf noobjection
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطین اور بعض دوسرے عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ایک وفد کے حال ہی میں دورہ ایران پر سعودی عرب نے سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے حماس کے وفد کے دورہ ایران پر احتجاج کے بارے میں جو خبریں سامنے آئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس حوالے سے حماس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کو اس دورے پر کوئی اعتراض ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حماس تمام مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ یکساں برادرانہ تعلقات قائم رکھنے کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جماعت کے ستائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جس میں حماس کے اسلحہ کی نمائش کی گئی تھی۔ اس موقع پر القسام بریگیڈ نے ایران کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا تھا۔

حماس کے دورہ ایران کے بعد بعض عرب اخبارات نے یہ خبر دی تھی کہ اس دورے پر سعودی عرب نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے حماس کی قیادت سے رابطہ کرکے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.