• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے خالد مشعل پر الزام تراشی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردی

ہفتہ 31-01-2015
in حماس
0
plf hamas-rejected
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بعض عرب اخبارات کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل پر بلا جواز الزام تراشی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حماس کے تمام عرب اور مسلمان ممالک کے ساتھ یکساں اور گہرے تعلقات قائم ہیں۔ حماس کسی ایک ملک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دے رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے بعض عرب اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو منگھڑت قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ حال ہی میں خالد مشعل نے خفیہ طور پر ترک حکام سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ حماس اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ماضی کی طرح مضبوط کرنے اور عرب ممالک سے ذرا فاصلے پر رہنے کا فیصلہ کررہی ہے۔

اخبارات میں‌ شائع ہونے والی ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے حماس کے مرکزی رہ نما جمال عیسیٰ نے کہا کہ "اخبارات میں‌ جو کچھ لکھا اور چھاپا جا رہا ہے اس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ اخبارات میں شائع کی گئی افواہیں ان کے مدیروں کی خود ساختہ کہانیاں‌ ہیں۔ حماس کے کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں بلکہ تمام عرب اور غیر عرب ممال کے ساتھ یکساں اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ حماس کسی ایک ملک کو دوسرے پر ترجیح نہیں ‌دیتی بلکہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ برابر کے تعلقات رکھتی ہے۔
انہوں ‌نے کہا کہ اخبارات میں من گھڑت کہانیاں چھاپ کر حماس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ حماس عرب ممالک سے فاصلے بڑھانے اور ایران سے قربت پیدا کرنے کے کوشاں ہے۔ حالانکہ حماس نے ماضی میں ‌بھی کبھی اسلامی دنیا سے تعلقات میں کوئی امتیاز نہیں برتا۔

جمال عیسیٰ‌ کا کہنا تھا کہ حماس ہی کو نہیں بلکہ پوری قوم کو مسلم امہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ کوئی ایک مسلمان یا عرب ملک فلسطینیوں کی ان ضروریات کی تکمیل نہیں کرسکتا ہے۔ اس لیے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حماس عرب ممالک کو چھوڑ کر صرف ایران سے تعلقات استوار کرے۔ ہمارا مشن فلسطین کی آزادی ہے۔ حماس کے ہر اس ملک کے ساتھ تعلقات قایم ہیں جو بھی مظوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کرتا ہے۔

جمال عیسیٰ ‌کا کہنا تھا کہ "کریسچن سائنس مانیٹر” میں ابو حمزہ نامی ایک غیر معروف شخص کا ایک بیان چھاپا گیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حماس کا رکن ہے۔ حالانکہ حماس ایسے کسی شخص سے واقف نہیں ہے۔ بلکہ جعلی ناموں کے ساتھ من پسند افواہیں اڑا کر حماس کو بدنام کرکے تحریک آزادی فلسطین کو کمزور کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.