غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے وضع کردہ اصولوں پر قائم ہے اور ان کے پیش کردہ قائدانہ نقشہ راہ پر ہرصورت میں عمل پیرا رہے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی الشیخ احمد یاسین شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت اور کارکنان آج بھی انہی اصولوں، سیاسی عقائد و نظریات اور قومی سیاسی تحریک پر عمل پیرا ہیں۔ الشیخ احمد یاسین شہید کی زندگی نہ صرف حماس کے کارکنان اور رہنماؤں کے لیے ایک عملی نمونہ ہے بلکہ پوری فلسطینی قوم کے لیے نمونہ ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کی قیادت کی ایک کے بعد دوسری نسل نے الشیخ احمد یاسین کے پرچم کو بلند کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہید الشیخ کے بانی کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا بہترین راستہ ہے۔
تقریب میں حماس کے غزہ کی پٹی میں جماعت کے صدر یحییٰ السنوار، رکن پارلیمنٹ خلیل الحیہ، سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتھی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت اور اس سے وابستہ تمام کارکن اور رفقاء الشیخ احمد یاسین کے وضع کردہ اصول ومبادی پر فخر کرتے ہیں۔