• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تیسرے ملک کی ثالثی سے اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہیں: اسماعیل ھنیہ

جمعرات 19-04-2018
in حماس
0
0Pala7382
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی تیسرے ملک کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت پر تیار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے پاس اپنے اہداف کو مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ حماس نے ماضی میں بھی اپنے شہریوں کی صیہونی جیلوں سے رہائی کے لیے معاہدے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کو ہرصورت میں رہا کرنا ہوگا۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل کو قیمت چکانا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں  اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت دیرینہ قومی مطالبات اور اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پورے فلسطینی کی آزادی، القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپس ان کے علاقوں میں آبادی کاری اور تمام فلسطینی قیدیوں کی صیہونی زندانوں سے رہائی کے مطالبات پر قائم رہیں گے۔

فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مساعی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس نے قومی مصالحت کے لیے ہر ممکن لچک دکھائی ہے۔

انہوں نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس بلانے اور اس میں تمام قوتوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتیسرے ملک کی ثالثی سے اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہیں: اسماعیل ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.