• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک فتح انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے:حماس

جمعہ 09-09-2016
in حماس
0
0Pala4264
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو تحریک فتح کے کارکنوں اور فلسطینی پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فتح‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے 8 اکتوبر 2016ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

بیان میں صدر محمود عباس کی جماعت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے اور ان قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائے جو الیکشن کو شفاف اور غیرجانب دار بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک فتح کے سرکردہ رہنما انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کررہےہیں۔ من گھڑت جواز اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں اور انتخابی امیدواروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا سلسلہ فوری بند کرنے اور انتخابی مہم کے لیے آزادانہ فضاء فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فائز ابو عطیہ نے غرب اردن میں الیکشن کمیشن کےبعض اقدامات کو بھی غیر سیاسی اور غیرجمہوری قرار دے کران کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ فلسطینی الیکشن کمیشن کو فتحاوی امیداروں کی سپورٹ کے لیے قائم کیا گیا جس نے غرب اردن میں سیاسی اور جمہوری عمل کے لیے فضاء خراب کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز فلسطینی الیکشن کمیشن نے حماس کی طرف سے مخالف امیداوروں کے خلاف دائر اعتراضات میں سے 7 پر غور کا فیصلہ کیا جب کہ 154 اعتراضات مسترد کردیئے۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور غزہ کی پٹی کے علاقے میں 8 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ حماس اس سے قبل بھی فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح پر انتخابی عمل پراثرانداز ہونے اور سرکاری مشینری کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرچکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک فتح انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.