• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بیت المقدس سے ذرہ برابر چشم پوشی نہیں کریں گے: اسماعیل ہنیہ

اتوار 17-12-2017
in حماس
0
0Pala9546
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس سے ذرہ برابر بھی چشم پوشی نہیں کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے انتفاضہ قدس کے شہدا کے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے مغربی اور مشرقی حصے سے ذرہ برابر بھی چشم پوشی نہیں کریں گے۔

جمعے کو یوم غضب کے موقع پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے چار فلسطینی نوجوانوں کے جلوس جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔شہیدوں کے جلوس جنازہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر فلسطینی گروہوں کے رہنما اور کمانڈرز بھی شریک تھے۔

جلوس جنازہ میں شریک ہزاروں فلسطینی سوگواروں کو خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ شہدا نے سب پر حجت تمام کردی ہے کہ فلسطینی عوام ذلت و پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کے دفاع اور امریکی حکومت کے فیصلے کی منسوخی کے لئے جنگ کر رہے ہیں جس کی ایک مثال شہید ابو ثریا ہیں۔

انتیس سالہ معذور نوجوان ابراہیم ابوثریا کو ( جو دوہزار آٹھ میں صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں میں اپنے دونوں پیروں سے معذور ہوگئے تھے) جمعے کے روز صیہونی فوجیوں نے غزہ میں گولی مار کرشہید کردیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ روئے زمین پر کوئی بھی شخص اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور ہمیں اس جنگ میں اپنی کامیابی کا پورا یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف مغربی بیت المقدس اور صرف مشرقی بیت المقدس نہیں بلکہ ہم متحدہ بیت المقدس سے ذرہ برابر بھی چشم پوشی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف جمعے کو فلسطینی علاقوں میں یوم غضب منایا گیا جس کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس سے ذرہ برابر چشم پوشی نہیں کریں گے: اسماعیل ہنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.