• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بھوک ہڑتال کی فتح پر حماس کی بلال کاید کو مبارک باد

جمعہ 26-08-2016
in حماس
0
0Pala4160
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف 71 دن تک بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے اور اپنے مطالبات تسلیم کرانے میں کامیابی پر اسیر بلال کاید، عوامی محاذ اور پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسیر بلال کاید نے اپنی طویل بھوک ہڑتال سے صہیونی جلادوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کے آہنی عزم کے سامنے دشمن کے طاقت کے تمام حربے ناکام ثابت ہوں گے۔ اسیر بلال کاید نے اپنی اکہتر روزہ بھڑک ہڑتال کے ذریعے دشمن کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے تحریک اسیران کو ایک نئی فتح و نصرت سے ہمکنار کیا ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم اسیر بلال کاید کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی فتح پر انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 71 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان بلال کاید اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کے درمیان گذشتہ روز ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیلی انتطامیہ نے بلال کاید کو جلد از جلد رہا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

بلال کاید فلسطینی تنظیم عوامی محاذ کے رکن ہیں۔ وہ گذشتہ 14 سال آٹھ ماہ سے مسلسل اسرائیلی جیل میں قید رہے۔ قید ختم ہونے کے بعد بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا بلکہ اسرائیلی فوج نے انہیں انتظامی حراست میں منتقل کر دیا تھا جس پرانہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتال کی فتح پر حماس کی بلال کاید کو مبارک باد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.