• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اپنے اصولی سیاسی اورانسانی اقدار پرقائم رہنے کے عزم کا اعادہ: حماس

جمعرات 27-07-2017
in حماس
0
0Pala8036
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کو مسترد کردیا ہے جس میں حماس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے کے سابقہ فیصلے کا دفاع کیا گیا ہے۔ حماس نے یورپی عدالت کے فیصلے کو غیرمنصفانہ اور قابل مذمت قرار دے کر اپنی پالیسی کا دفاع کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی۔ حماس کا دہشت گردی کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔ حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا مظلوم فلسطینی قوم کی جدو جہد کے ساتھ مذاق ہے۔ حماس یورپی عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس بنیادی انسانی اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق اور شہری آزدایوں پریقین رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس فلسطین پر قابض غاصب دشمن کے خلاف فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی عدالت انصاف نے اسرائیلی جرائم کی پردہ پوشی اور حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر یہ تاثر دیا ہے کہ یورپی ممالک فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی نفی کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم کو بہ خوبی ادراک ہے کہ مغربی ممالک اور مغربی اداروں کی جانب سے اسرائیل کو سیاسی، سفارتی، مادی اور معنوی مدد حاصل ہے اور وہ اپنی عدالتوں کو اسرائیلی جرائم کے دفاع کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز یورپی یونین کی ایک عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے خلاف ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جماعت کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل رکھا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یورپی عدالت نے صہیونی لابی کے دباؤ اور مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی بنیاد پرایک غیر منصفانہ فیصلہ کیا ہے۔ حماس اس فیصلے کی پابند نہیں اور اسے کھلے الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.