غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو قطر کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک برقی پیغام میں اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر سے کہا ہے کہ قطر کے قومی دن کی خوش فلسطینی قوم کی خوش ہے۔ حماس خوشی کے اس موقع پر امیر قطر، حکومت اور قطری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے۔انہوں نے قطر کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ قطری حکومت اور قوم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے قومی دن پر حماس کے رہنما، کارکنان اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے امیر قطر، حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
