بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور صیہونی ریاست سازش کے تحت فلسطین کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمن ریڈیو ’DW‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا ارض فلسطین پرقبضے اور فلسطینی قوم کے قتل عام کے لیے قابض صیہونی ریاست کو ہرطرح کا اسلحہ فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں، فلسطینی قوم کو خود ہی قابض ریاست کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔Â فلسطینی قوم پراپنی آزادی کے لیے جدو جہد اور مسلح مزاحمت واجب کا درجہ رکھتی ہے۔
اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حق واپسی کی تحریک مکمل طور پر پرامن اور غیر مسلح ہے مگر صیہونی ریاست تحریک حق واپسی کو کچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔