تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے تہران میں نمائندہ خالد قدومی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں قدومی کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا قدم ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف کھلی جارحیت ہوگی۔انہوں نے حماس کے ان خدشات کا اظہار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے غیر منصفانہ اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے۔
حماس رہنما نے خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں نرمی پر شدید تنقید کی اور اس کو مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔