غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز رہنما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کی اسرائیلی جیل سے نو ماہ کے بعد رہائی پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری نے صہیونی ریاست کی مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشوں اور جارحانہ عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ الشیخ رائد صلاح کی رہائی مرابطین اور قبلہ اوّل بیت المقدس کا دفاع کرنے والے فلسطینی رضاکاروں کی فتح ہے۔حماس نے الشیخ رائد صلاح کی اسرائیلی زندانوں سے رہائی پرانہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ الشیخ صلاح کی رہائی سے دفاع قبلہ اوّل اور مسجد اقصیٰ کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو مزید تقویت ملے گی۔
خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی حکام نے کل منگل کے روز9 ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا تھا