• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الجزائری سفیر سے حماس قیادت کی ملاقات، طیارہ حادثے پر تعزیت

منگل 17-04-2018
in حماس
0
0Pala10721
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز لبنان میں متعین الجزائرکے سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حماس رہنماؤں نے حال ہی میں ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی قیادت نے لبنان میں متعین الجزائری سفیر احمد بوزیان سے فوجی طیارے کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حماس کے وفد میں لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ، جماعت کے سیاسی تعلقات کے انچارج زیاد حسن اور شعبہ اطلاعات ونشریات کے سربراہ عبدالمجید عوض شامل تھے۔

اس موقع پر علی برکہ نے الجزائری سفیر سے کہا کہ فلسطینی قوم اور حماس مشکل کی اس گھڑی میں الجزائری حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے طیارے کے حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے لیے دعائے مغفرت، پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے الجزائری وزارت دفاع کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 257 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالجزائری سفیر سے حماس قیادت کی ملاقات، طیارہ حادثے پر تعزیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.