• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر فلسطین سے باہر کسی پرنہیں اٹھائیں گے: الزھار

جمعرات 23-03-2017
in حماس
0
0Pala6518
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر الزھار نے کہا ہے کہ اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر اس کا استعمال صرف قابض دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ حماس بیرون ملک کسی کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کے بانی اور فلسطینی قوم کے ہردلعزیز پیشوا الشیخ احمد یاسین شہید نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا سبق دیا دشمن کے ظلم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف غزہ یا مغربی کنارا نہیں۔ دونوں فلسطینی علاقے ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطین کی سرحدیں ایک طرف لبنان اور دوسری طرف شام اور مصر سے متصل ہیں۔ سمندر کے کنارے سے دریائے اردن تک پورا علاقہ فلسطین ہے اور اس میں سے ایک انچ بھی دشمن کو نہیں دی جاسکتی۔

ایک دوسرےسیاق میں حماس رہنما نے کہا کہ قومی مفاہمت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم اسرائیلی دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور اپنے شہریوں کے خلاف دشمن کی مدد قبول کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مجلس قانون ساز قوم کا نمائندہ قانون ساز ادارہ ہے۔ اس کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور قانون ساز کونسل کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔

حماس کے بانی لیڈر الشیخ احمد یاسین کی تیرہویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ الشیخ احمد یاسین نے ثابت کیاہے کہ جسمانی عذر قومی ایشوز سے لاتعلق ہونے کا کوئی جواز نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسلحہ حماس کا زیور ہے مگر فلسطین سے باہر کسی پرنہیں اٹھائیں گے: الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.