• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو غزہ پر بمباری کی قیمت چکانا ہوگی: فوزی برھوم

ہفتہ 21-07-2018
in حماس
0
0Pala6574
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مراکز پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نہتے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دباؤ اور طاقت کے استعمال سے صیہونی دشمن فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کی جدو جہد سے نہیں روک سکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کو ننگی جارحیت کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو فلسطینی قوم پر حملوں، مزاحمت کاروں کو شہید کرنے اور غزہ میں پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

شہید ہونے والوں میں تین کا تعلق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ سے ہے۔انہیں مشرقی غزہ کی پٹی میں ایک رصدگاہ پر حملے میں شہید کیا گیا۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسے فلسطینیوں کا خون بہانے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو غزہ پر بمباری کی قیمت چکانا ہوگی: فوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.