• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو ابو عین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی:ابو مرزوق

جمعرات 11-12-2014
in حماس
0
plf payheavyprice
0
SHARES
2
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے تحریک فتح کے رہ نما اور فلسطینی وزیر برائے اموریہودی آباد کاری زیاد عین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کو ابوعین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کے اپنے صفحے پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ابو عین کا قتل اسرائیل کے سفاک چہرے پر ایک نیا بد نما داغ ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ درندگی میں کسی فلسطینی رہ نما کی شہادت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ صہیونی ریاست آئے روز فوجی طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کا قتل عام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو عین کا قتل کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ اسرائیل کو قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ہم اپنی سرزمین، وطن، مقدسات اور قوم کے دفاع کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ہم سب کے غم اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے فتح رہ نما کی شہادت پرحماس کی قیادت اور کارکنان کو بھی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو عین کی شہادت کے واقعے سے فلسطینی قوم میں اتحاد اور یگانگت میں اضافہ ہوگا اور صہیونی دشمن کے سامنے فلسطینی مزید سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑیں گے۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ابو عین نے اس وقت ہی اپنی شہادت کا فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں امریکا میں گرفتار کرکے اسرائیل بھجوایا گیا اورسنہ 1985ء میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.