• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل سے خفیہ مذاکرات فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہیں:حماس

جمعہ 15-04-2016
in حماس
0
0Pala1015
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ جاری خفیہ مذاکرات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سے خفیہ مذاکرات قوم اور تحریک انتفاضہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار حسین الشیخ کےاس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی جس میں انہوں نے تسلیم کیاہے کہ فلسطینی حکام اور اسرائیلی فوج کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کا بیان اس بات کا بین ثبوت ہے کہ رام اللہ اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط اور بات چیت ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرتی رہی ہے۔ قوم کے ساتھ دھوکہ اور فریب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی دشمن کے ساتھ خفیہ تال میل جاری رکھے ہوئے ہے مگر فلسطینی قوم دشمن کے ساتھ ساز باز کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے ماتحت سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی خدمت پرمامور کررکھے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی مرکزی کونسل کے فیصلوں کو بھی تاراج کررہی ہے جس نے ایک سال قبل اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.